جمعرات , 15 اپریل 2021

عرب امارات میں پھل اور سبزیاں اب اسرائیل سے آئیں گی ، مسلمان ہوشیار

بلدیہ دبئی کے زیر انتظام راس الخور کے علاقے میں واقع تازہ پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ میں پہلی بار اسرائیلی اشیا نمایش کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز آیندہ برس سے کرے گی۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔

ٹرمپ کی سینچری ڈیل اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری ہے،  اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امارات کی اسرائیل نوازی پرکڑی تنقید کی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …