ہفتہ , 17 اپریل 2021

ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹر کو سچ بولنے پر عہدے سے برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے پر سائبرسکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ابلاغ نیوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے پر سائبرسکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرسٹوفر کریبز کا بیان انتہائی غلط ہے جس پر انہیں ہٹایا گیا ہے۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرسٹوفر کریبز نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے صحیح کام کیا اور انہیں اپنی خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔

اطلاعات کے مطابق سائبر سیکورٹی کے ڈائریکٹر نے امریکی صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …