جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن کا منصور ہادی گروپ اور اماراتی فوجوں کے درمیان شدید جھڑپیں ، 50 ہلاک

منصور ہادی کے حامیوں اور امارات نوازوں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حامیوں کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی یمن میں امارات اور سعودی عرب کی نیابتی جنگ میں 50 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوب کی عبوری کونسل اور سعودی عرب سے وابستہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے جنگجوؤں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں کہ جن میں فریقین کے 50 کے قریب افراد مارے گئے ہیں۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت ہوئی ہیں کہ سعودی اتحاد نے منصور ہادی اور عبوری کونسل کے درمیان جنگ بندی کی خبر دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …