بدھ , 21 اپریل 2021

شام میں اسرائیل کی تازہ غنڈہ گردی سب پر واضح ہے ، حماس

حماس نے شام پر اسرائیل کی تازہ جارحیت کو خطے میں اسرائیل کی غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمشق پر صیہونی حکومت کی جارحیت امریکی حمایت کا نتیجہ ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حازم قاسم نے کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام علاقے میں صیہونی منصوبے کو خاک میں ملائے جانے کے لئے بیدار اقوام کے درمیان اتحاد یکجہتی کا متقاضی ہے۔

واضح رہے کہ آج بدھ کی علی الصبح شام کے ہوائی دفاعی سسٹم نے دمشق کی فضا میں اسرائیل کے کئی متخاصم اہداف کو نشانہ بنا کر فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …