جمعہ , 19 اپریل 2024

برکس ممالک مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے

بذریعہ ویڈیو لنک برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اس وقت اس صدی کی سب سے شدید وبا کا سامنا ہے۔ عالمی معیشت بیسویں صدی کے تیسرے عشرے کی انتہا درجے کی ابتری دیکھنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر شدید کساد بازاری کا سامنا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کےلیے عالمی اتحاد اور مشترکہ تعاون ناگزیر ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا کہ وبا کی وجہ سے عالمی تپش نہیں رکے گی، اور یہ کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے میں ہرگز کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔

اس ضمن میں چین کا مؤقف پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ اپنی ترقیاتی سطح اور صلاحیتوں کے مطابق بین الاقوامی ذمہ داریاں قبول کرنے کےلیے تیار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …