منگل , 23 اپریل 2024

پاکستان ایران سے مٹھائی اور چاکلیٹ در آمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک

ایرانی کسٹم ادارے نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ 58 ملین 9 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل 39 ہزار 588 ٹن مختلف قسم کی مٹھائی اور چاکلیٹ کو 38 ممالک میں برآمدات ہوئی ہیں۔

ابلاغ نیوز کے مطابق ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے پچھلے 7 مہینوں کے دوران، مختلف قسم کی روٹی، مٹھائی، چاکلیٹ اور بکسٹ کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے 5 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 13 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی کسٹم ادارے نے بھی حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ 58 ملین 9 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل 39 ہزار 588 ٹن مختلف قسم کی مٹھائی اور چاکلیٹ کو 38 ممالک میں برآمدات ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایران نے اس عرصے کے دوران، 53 سے زائد ممالک کو 106 ہزار 336 ٹن خشک اور تازہ روٹی اور خشک آٹا، بسکٹ اور ویفر اور دیگر اناج کی مصنوعات برآمد کی ہیں جن کی مالیت ک شرح 94 ملین 883 ہزار دالر کی ہے۔

واضح رہے کہ ناروے، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، جرمنی، آسٹریا، کینیڈا، ملائیشیا، جاپان، پولینڈ، جبوتی، آرمینیا، روس، پاکستان، کویت، آئیوری کوسٹ، قطر، کرغزستان، سوئٹزرلینڈ، چین، بحرین،عراق، تاجکستان، صومالیہ، یمن، متحدہ عرب امارات، افغانستان، بیلاروس، نائجر اور عمان ایرانی روٹی، مٹھائی اور چاکلیٹ کی برامدات کی منزلیں ہیں تاہم ان میں سے سب سے زیادہ عراق، افغانستان اور پاکستان کو بالترتیب 24 ملین 728 ہزار ڈالر، 22 ملین 174 ہزار ڈالر اور 7 ملین 499 ہزار ڈالر کی مالیت سے مٹھائی اور چاکلیٹ کی برآمدات کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …