بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان کا الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی انتخابی عمل میں شامل کیا جانا چاہئے۔

انتخابی عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وزراء اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا ہے۔

اگلے انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ برسراقتدار کوئی حکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی ہے۔
انہوں نے انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی اور آئینی تقاضوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو 31 جنوری 2021 ء تک کی مہلت دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینی ہوگی اور عوام سے جو وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سرد موسم میں گھروں سے باہر آئیں ۔ ہم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں ہم نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 2013 میں جب تمام فریقوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تب ہم چار حلقوں کے آڈٹ کا مطالبہ کرنے عدالتوں میں گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …