بدھ , 24 اپریل 2024

ایران انٹیلی جنس نے دہشتگرد گروپ اور سعودی عرب کے درمیان رابطے کی دستاویزات شائع کر دی

ایرانی وزارت انٹلیجنس نے سعودی انٹلیجنس سروس کے ساتھ ‘حرکة‌النضال’ گروپ کے براہ راست رابطے سے متعلق سے کچھ دستاویزات جاری کردی ہیں۔

ایرانی وزارت انٹلیجنس کے شعبہ تعلقات عامہ نے ‘حرکة‌النضال’ گروپ اور سعودی انٹلیجنس سروس کے درمیان براہ راست رابطے کے لیے کچھ دستاویزات اور خط و کتابت شا‏ئع کی۔

قابل ذکر ہے کہ امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 12 نومبر کو علیحدگی پسند گروہ’حرکة‌النضال’ کے سرغنڈے ‘فرج اللہ چعب ‘ کی شناخت اور گرفتار کرلیا۔

وزارت انٹلیجنس کے مطابق صہیونی ریاست اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروہ’حرکة‌النضال’ کے سرغنڈے نے حالیہ برسوں میں تہران اور خوزستان میں کئی اور دہشتگردی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی جو امام الزمان علیہ السلام کے گمنام فوجیوں کی ذہانت اور ہوشیاری سےیہ گروپ ناکام ہوگیا۔

22 ستمبر 2018 کو ایرانی جنوبی شہر اہواز میں دہشتگردانہ حملے کا اصل ذمہ دار’حرکة‌النضال’ گروپ تھا جس حملے کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 65 افراد زخمی ہوگئے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …