مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 افراد کو شہید کردیا ہے۔
ابلاغ نیوز نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 افراد کو شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ان افراد کو جموں سے وادی جاتے ہوئے نشانہ بنایا یہ افراد ٹرک کے ذریعہ وادی جارہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے سلسلے میں عوامی جد و جہد کا سلسلہ جاری ہے۔