ہفتہ , 20 اپریل 2024

بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا قانون منظور ، الجزائر

الجزائر میں بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

ابلاغ نیوز نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس بل میں بچوں کو اغوا کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر میں سزائے موت کا قانون باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے تاہم 1993 کے بعد اس سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ 1993 میں بھی دہشت گردی کے ایک مقدمے میں آخری مرتبہ موت کی سزا دی گئی تھی۔

 قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل کونسل آف دی نیشن میں پیش ہوگا اور وہاں سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …