اتوار , 18 اپریل 2021

چائنہ کی کورونا ویکسین اپنے آخری مراحل میں

بیجنگ: چينی صدر شی جن پنگ نے کوروناوائرس کی ويکسين کی فراہمی کے سلسلے ميں عالمی سطح پر تعاون کی اپيل کی ہے۔ شی جن پنگ نے جمعرات کو ايشيا پيسيفک اکنامک فورم ميں ويڈيو لنک کے ذريعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو شکست دينے اور عالمی سطح پر اقتصادی اور معاشرتی بحالی کے ليے بين الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزيد کہا کہ ويکسين کی تياری اور فراہمی ميں تعاون اور مشترکہ حکمت عملی درکار ہے۔ اس وقت چين کی دو کمپنياں سينوويک اور سينوفارم کورونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسين پر کام کر رہی ہيں اور دونوں کےٹرائل آخری مراحل ميں ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …