جمعرات , 25 اپریل 2024

نئے داعشی سربراہ کا امریکہ سے خفیہ تعلقات

بعض خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے نئے سربراہ کے امریکی خفیہ ایجنسی کے ساتھ قریبی تعلقات اور روابط رہے ہیں۔

ابلاغ نیوز نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بعض خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے نئے سربراہ ابو ابراہیم القرشی کے امریکی خفیہ ایجنسی کے ساتھ  اس سے قبل قریبی تعلقات اور روابط استوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق 2008 میں ایک تفتیش کے دوران داعش کے نئے سربراہ نے امریکی فوج کو داعش کے بارے میں اطلاعات فراہم کی تھیں۔

داعش کے نئے سربراہ اس دور میں عراق کی بوکا جیل میں قید تھے اور اس جیل کا کنٹرول امیرکی فوج کے ہاتھ میں تھا ۔ عراق کی بوکا جیل میں امریکیوں نے داعش سے منسلک عناصر کو تربیت فراہم کی اور امریکہ نے داعش کا اصلی گروہ جیل میں تشکیل دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے اب اپنے تربیت یافتہ دہشت گرد گروہ کے سربراہ کے سربراہ کی خبر دینے والے کو 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …