ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی اتھارٹی کا شہداء اور اسیروں کے اہلخانہ کی مالی امداد روکنے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی نے امریکی حکام کی خوشنودی حاصل کرنے اور قابض صیہونی ریاست کی مرضی کے مطابق فلسطینی شہدا اور اسیران کی کفالت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معروف امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کےلیڈروں‌ کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید افراد کے اہلخانہ کی مالی کفالت بند کریں بصور ت دیگر امریکی انتظامیہ کیلئے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت میں اقدامات کرنا مشکل ہوں گے، اس صورت حال کے پیش نظر فلسطینی اتھارٹی نے نئی امریکی انتظامیہ، نو منتخب صدر جو بائیڈن اور اسرائیل کی خوشنودی کی خاطر فلسطینی شہدا اور قیدیوں کے اہل خانہ کی مالی کفالت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز صیہونی حکومت کے رابطہ افسر کمیل ابو رکن  کی سربراہی میں اسرائیل کے سیکیورٹی حکام کے وفد نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے مذہبی امورحسین الشیخ کی سربراہی میں فلسطینی اتھارٹی کے وفد سے اہم ملاقات کی جس میں  صیہونی ریاست اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سول اور سیکیورٹی امور سے متعلق باہمی تعاون بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یوں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جو خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر معطل ہوچکا تھا  ایک بار پھر جاری ہوگیا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …