اتوار , 6 دسمبر 2020

خراسان رضوی(ایران) سے ہرات(افغانستان) ریلوے لائن کا افتتاح

ایران کے صوبے خراسان رضوی اور افغانستان کے صوبے ہرات کے درمیان ریلوے ٹریک کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر محمد صادق معتمدیان نے صوبہ ہرات کی  مقامی کونسل کے سربراہ کامران علیزئی کے ساتھ  گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خواف – ہرات کے درمیان ریلوے لائن کے چالو ہوجانے کے بعد باہمی تعاون میں کافی زيادہ فروغ آجائے گا۔

خراسان رضوی کے گورنر نے بتایا کہ حکومت ایران کی پالیسی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اورمعاشی لین دین کے ارتقا پر استوار ہے، اسی پالیسی کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان ریلوے لائن کے ذریعے  تعاون میں فروغ کی توقع کی جارہی ہے۔

افغانستان کے صوبہ ہرات کی مقامی کونسل کے سربراہ کامران علی زئی نے اس ملاقات میں امید ظاہر کی کہ خواف ہرات ریلوے ٹریک کے افتتاح اور دونوں ملکوں کے حکام کی توجہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں کی محرومیت کو دور کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کو بہت جلد صدر میکرون کے شر سے نجات مل جائے گی ، ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام …