ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کا یورپی ممالک کو خبردار

ایران نے کہا ہے ہے کہ یورپی ممالک چالبازیوں کی بجائے اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کریں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تین یورپی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیاسی بیان بازیوں کی بجائے جامع ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے تعلق سے اپنی بات کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے تین یورپی ملکوں برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا  اور کہا کہ  تینوں یورپی ملکوں سے ہمیں توقع ہے کہ وہ سیاسی بیان بازیوں کی بجائے جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے فرائض پر عمل درآمد کی فکر کریں اور مشترکہ کمیشن فیصلوں پر کاربند رہتے ہوئے پورے طور سے جامع ایٹمی معاہدے میں شامل ہوجائيں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن ایٹمی سرگرمیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت انجام پارہی ہیں، اور ہر ملک کی طرح یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی حق ہے۔

مذکورہ تین یورپی ملکوں نے جامع ایٹمی معاہدہ سے امریکہ کے انخلاء کے بعد اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے میں اپنی ناتوانی کے بعد بھی بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں دعوی کیا کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے جوبھی قدم اٹھایا ہے وہ جامع ایٹمی معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے عین مطابق ہے، اور سارے فریقوں کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کی صورت میں ایران کے اقدامات بھی بازگشت پزیر ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …