بدھ , 24 اپریل 2024

طالبان کا حملہ، 25 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشاں کی صوبائی کونسل کے صدر بشیر احمد صمیم نے کہا ہے کہ جمعہ کو ضلع مایمی میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 3 اعلی سکیورٹی افسروں سمیت 25 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے افغان فوج کی تازہ دم نفری مایمی بھیجی گئی جس کے بعد طالبان نے ضلع مایمی سے پسپائی اختیار کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ضلع مایمی پر طالبان نے بہت بڑا حملہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …