ہفتہ , 20 اپریل 2024

مائیک پومپیو فلسطینی قوم کا اصل دشمن ہے، حماس

حماس نے کہا ہے کہ غیر قانونی صیہونی بستیوں کی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دینے کا اعلان فلسطینی قوم کے خلاف حقیقی جارحیت، غنڈہ گردی اور فلسطینی قوم کے حقوق کی پامالی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کی جانب سے غیر قانونی صیہونی بسیتوں میں ‌تیار ہونے والی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دینے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مائیک پومپیو کو فلسطینی قوم کا حقیقی ‘دشمن’ قراردیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان فلسطینی قوم کے ساتھ کلی دشمنی ہے ایسا صرف وہی کرسکتا ہے جسے فلسطینی قوم کو حقیقی معنوں میں دشمنی ہو اور وہ فلسطینی حقوق کو کھلے عام پامال کرے۔

امریکی وزیر خارجہ نے غیرقانونی طور پر قائم کی گئی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دے کر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس  اعلان سے قضیہ فلسطین پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں‌ گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …