ہفتہ , 20 اپریل 2024

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل کی خودکشی

رباط: مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں‌ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔مراکشی میڈیا نے بھی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے نجی نوعیت کی پریشانیوں کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …