اتوار , 6 دسمبر 2020

جنگی اور ایٹمی بحری جہازوں کی پاکستان میں داخلے کی وفاقی حکومت سے اجازت لازمی قرار

وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں ملکی سیکیورٹی اور سالمیت سے متعلق ‘میری ٹائم زونز ایکٹ 2020’ کی منظوری دے دی۔

دستاویز کے مطابق میری ٹائم زونز ایکٹ 2020 کے تحت غیر ملکی جنگی اور ایٹمی بحری جہازوں کے پاکستانی حدودمیں داخلےکے لیے پیشگی اجازت لازم قرار دی گئی ہے اور آئندہ سے غیر ملکی سب میرینز اور دیگر واٹر وہیکلز کا داخلہ بھی وفاقی حکومت کی پیشگی اجازت سے ہوگا۔

نئے ایکٹ کے مطابق پاکستانی حدود میں پاکستان کےدفاع سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور اسلحے کے استعمال پربھی کارروائی ہوگی، اس کے علاوہ کرنسی، افراد کی لوڈنگ، ان لوڈنگ، ریسرچ اور سروے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خلاف ورزی کے مرتکب بحری جہازکو قبضے میں لےکر قانونی کارروائی کی جائےگی اور میری ٹائم زونز ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی پر5 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سمندری حدود کا تعین کیا جائےگا اور ساحل کے اطراف موجود پانی کو پاکستان کاداخلی پانی قراردیاجائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کو بہت جلد صدر میکرون کے شر سے نجات مل جائے گی ، ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام …