اتوار , 6 دسمبر 2020

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جمعہ اور سنیچر کی رات فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی فوج کا ایک حولدار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔

ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی رات لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر فائرنگ میں ہندوستانی فوج کے ایک حولدار سمیت دو فوجی زخمی ہو گئے ۔ رپورٹ کے مطابق بعد میں حولدار اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے فوجی کا علاج جاری ہے۔

ہندوستان نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر گزشتہ چند دنوں سے فائرنگ اورگولہ باری میں شدت آ گئی ہے اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کو بہت جلد صدر میکرون کے شر سے نجات مل جائے گی ، ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام …