اتوار , 6 دسمبر 2020

افغان ڈونر کانفرنس 23 اور 24 نومبر کو جنیوا میں ہوگی

برسلز میں یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ افغان ڈونر کانفرنس 23 اور 24 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہم نے 20 سال تک امن کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ افغانستان میں امن بہت پیچدہ اور مشکل ہے۔ افغانستان میں پچھلے پانچ سالوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ افغان ڈونر کانفرنس 23 اور 24 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔ افغانستان میں ترقی اور جمہوریت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے مسئلےکا حل ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ کابل بہت حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان کے پاس افغانستان کے بیشتر مسائل کا حل ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین کے فوجی افغانستان میں موجود ہیں جو افغانستان میں بد امنی کا اصلی سبب ہیں۔ ایران کے علاوہ کسی بھی مسلمان ملک میں اتنی ہمت نہیں جو امریکہ اور یورپی یونین کو ان کے گھناؤنے جرائم کا آئینہ دیکھا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کو بہت جلد صدر میکرون کے شر سے نجات مل جائے گی ، ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام …