جمعہ , 19 اپریل 2024

روس کے صدر کا کورونا ویکسین کے حوالے سے دنیا کے لئے خوشخبری

روس کے صدر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش کی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے روس کی تیار کردہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش کی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے جی20 ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں روسی صدر نے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اسپوٹنک وی‘ نامی ویکسین، جو روس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی ہے، دنیا کے دیگر ممالک کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

ولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم دوسری اور تیسری ویکسین کی تیاری پر بھی کام کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے سربراہ سے خطاب میں یہاں تک کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہماری ویکسین اور اس کی تیاری ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپوٹنک وی جو روس نے کئی ماہ قبل بنائی تھی، یہی وہ پہلی ویکسین ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ کرائی گئی، جس کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ یہ عالمی وباء کے خلاف 90 فیصد سے زائد موثر ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں اعلان کیا کہ روسی حکام کے ساتھ اسپوٹنک وی ویکسین کو ایمرجنسی کی صورتحال میں قرار دینے والی فہرست میں شامل کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …