بدھ , 24 اپریل 2024

غاصب فوج نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

صہیونی آبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے غاصب صہیونی فوج نے مسجد اقصی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی تاہم صہیونی آبادکاروں نے شر انگیزی پھیلاتے ہوئے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق علی الصبح صہیونی فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصی کے باب رحمت جسے گولڈن گیٹ بھی کہا جاتا ہے کے مقام پر صہیونی آبادکاروں کو مکمل سرپرستی فراہم کرتے ہوئے شرانگیزی پھیلانے کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں آبادکاروں نے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور مسجد میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا  ۔

آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی روک تھام کے دوران فلسطینی مسلمانوں اور آباد کاروں کے درمیان زبردست جھڑپ شروع ہوئی جس میں صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو تشدد کے بعد اغوا کر لیا جن کی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …