بدھ , 24 اپریل 2024

انڈونیشیا کا ایران کی آئل ریفائنری بنانے کی تجویز کا جائزہ

انڈونیشیا اگلے سات سالوں کے دوران اپنی تیل کو صاف کرنے کی گنجائش روزانہ آدھے ملین بیرل میں بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ریفائنری بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت تیل اور کان کنی وسائل کے منیجیر ڈائریکٹر "ویراتماجا پوجا” نے کہا کہ ایران نے انڈونیشیا کے جاوا میں روزانہ ایک لاکھ بیرل سے زیادہ کی گنجائش والی ریفائنری بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ مجوزہ منصوبے کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب ڈالر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام تیل کی برآمد میں اضافہ کرنے کے خواہاں ہے اور ریفائنری کو تیل فراہم کرے گا۔ ایران کی وزارت تیل کی ترجمان نے کہا کہ اس وقت ملک اس منصوبے کی فزیبلٹی کا مطالعہ کر رہا ہے۔

انڈونیشیا میں روزانہ 300 سے 350 ہزار بیرل کی گنجائش والی چار ریفائنریوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ اس وقت اس ملک میں روزانہ 800 سے 900 ہزار بیرل خام تیل کی درآمد ہوتی ہے۔

ایرانی عہدیداروں نے کہا کہ یہ ملک ایک دن میں 200 ہزار بیرل خام تیل انڈونیشیا کو فراہم کرسکتا ہے۔

انڈونیشیا کی وزیر توانائی سوڈیرمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے طویل مدتی تیل کی فراہمی کے معاہدوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …