پیر , 30 نومبر 2020

رجب طیب اردوان اور شاہ سلمان تعلقات میں بہتری پر متفق

ترک صدارتی دفتر کی طرف سے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بتایا گیا کہ ایردوان اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق، ”صدر ایردوان اور شاہ سلمان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ باہمی تعلقات میں بہتری لائی جا سکے اور مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔‘‘

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان یہ ٹیلی فونک رابطہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوا ہے۔ دنیا کی 20 طاقتور ترین معیشوں کا یہ سربراہی اجلاس اس برس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو رہا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس کا آغاز آج ہفتہ 21 نومبر کو ہو رہا ہے۔ ترک صدر ایردوآن آج عالمی وقت کے مطابق دن ایک بجے بذریعہ ویڈیو لنک اس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترکی اور سعودی تعلقات

سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مسلم دنیا میں بالادستی حاصل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے طویل تاریخ موجود ہے تاہم ان دونوں سنی مسلم ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت زیادہ کشیدہ ہو گئے جب ترک شہر استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔ جمال خاشقجی سعودی حکومت کے ناقد تھے۔

اس معاملے پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا اور سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی عالمی سطح پر شہرت متاثر ہوئی۔ ترک حکام کے مطابق خاشقجی کو ایک 15 رکنی سعودی اسکواڈ نے قتل کر کے ان کی باقیات کو غائب کیا جو ابھی تک نہیں مل سکیں۔

Jamal Khashoggiاستنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ اس قتل کا حکم سعودی حکومت کی ‘اعلیٰ ترین سطح‘ سے دیا گیا تھا تاہم انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کا براہ راست نام نہیں لیا تھا۔

جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں ایک سعودی عدالت نے گزشتہ برس کے آخر میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی تھی تاہم رواں برس ستمبر میں اس سزا کو بدل کر اسے 20 سال جیل کی سزا میں بدل دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک …