جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبات پر یمن کا ایک اور میزائل حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج پیر کے روز یمنی فوج کی بےمثال کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے جدہ میں آرامکو آئل تنصیبات پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ آرامکو آئل تنصیبات پر قدس 2 میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کی قطار لگ گئی۔

یمنی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ یمن کی مسلح افواج ملک کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور خارجی دشمن کے مقابلے میں یمن کا دفاع کریں گی۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے اس سے قبل بھی سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبات، ابہا و جیزان ہوائی اڈوں ، خمیس مشیط فوجی اڈے اور سعودی عرب کے دیگر حساس اور بنیادی اہداف کو بارہا میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …