منگل , 13 اپریل 2021

بھارت میں بڑی تعداد میں گائے کی پراسرار ہلاکتیں

بھارتی ریاست راجستھان میں ایسی پراسرار وبا پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں گائیں تیزی سے ہلاک ہورہی ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایسی پراسرار وبا پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں گائیں تیزی سے ہلاک ہورہی ہیں۔ اتوار کے روز پراسرار بیماری کی وجہ سے مزید 14 گائے ہلاک ہوئیں جس کے بعد مرنے والی گائے کی تعداد 94 تک پہنچ گئی۔

مویشی پالنے والے مالکان کا ماننا ہے کہ گائے کی اموات زہریلا پانی پینے یا مضر صحت کھانے کی وجہ سے ہو رہی ہیں مگر ویٹنری ڈاکٹرز نے اس بات کو مسترد کردیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مرنے والی گائے بالکل تندرست تھیں اور انہیں کوئی تکلیف یا بیماری نہیں تھی اس لیے زہر والی بات مانی نہیں جاسکتی۔

مقامی حکومت کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آخر کیوں اتنی تیزی کے ساتھ گائے کی موت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گائے کو دیئے جانے والے چارے اور مرنے والے گائے کے نمونے بھی لے لیے ہیں جنہیں لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …