بدھ , 21 اپریل 2021

نیتن یاہو اور موساد کے حکام کی سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات

صیہونی وزیر اعظم اور موساد کے بعض حکام نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے

صیہونی اخبار ہارٹض نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے اس خفیہ دورے میں سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو سے ملاقات کی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو بھی اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔

ہارٹض نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کے اس خفیہ دورے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ادارے موساد کے سربراہ یوسی کوھن بھی موجود تھے ۔

سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے شہر نئوم میں محمد بن سلمان، مائک پمپئو اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موساد کے سربراہ یوسی کوھن بھی موجود تھے۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا نے صیہونی وزیر اعظم کی پرواز کے راستے کو ریکارڈ کیا ہے اس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔

نیتن یاھو نے ایسے وقت یہ دورہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپئو بھی علاقے کے دورے پر ہیں۔

ایسا نظر آتا ہے کہ صیہونی وزیراعظم ، بن سلمان اور پمپئو کے درمیان ہونے والی ملاقات ، علاقے کی بعض عرب حکومتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے تناظر میں انجام پائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …