اتوار , 18 اپریل 2021

جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کریں گے

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کل اپنی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ آئندہ برس بیس جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے تقریب محدود رکھی جائے گی، جس میں جو بائیڈن وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں کیلئے کے لیے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خارجہ اُمور کے ماہر انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ اور جیک سلیوان کونیشنل سیکیورٹی مشیر منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔

جو بائیڈن آئندہ برس بیس جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وائٹ ہاؤس چیف رون کلین اقتدار کی منتقلی پر زور دے رہے ہیں۔

دو ہفتے قبل امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 کے مقابلے میں جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل کالج ووٹوں کے ساتھ بڑی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر اور فیس بُک صدارتی اکاؤنٹس بیس جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو منتقل کرنے کیلئے تیار ہے اور کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکست مانیں یا نہ مانیں آفیشل اکاؤنٹس نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے سپرد کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …