منگل , 23 اپریل 2024

آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے کہ جو تبدیل نہیں ہو سکتا

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ دو تہائی اکثریت مل گئی تو 18ویں ترمیم کی شقیں ختم کردیں گے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، نمبرز پورے ہوگئے تو 18ویں ترمیم کی بعض شقیں ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی بعض شقیں نامناسب ہیں، اتحادیوں کا ماننا ہے بعض شقیں اچھی اور بعض نامناسب ہیں انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے 1973 کے آئین کو ختم کرکے 18ویں ترمیم لائی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لیے تیار ہوں، 18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دوں گا، جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کریں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم تبدیل نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ آئین کا حصہ بن چکی ہے، تبدیلی کے لئے علیحدہ سے بل لانا ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، کسی بھی وقت ترمیم کیا جاسکتا ہے ، یہ 18 ویں ترمیم پر لمبی لمبی پریس کانفرنس کررہے ہیں، 18 ویں ترمیم میں کی بعض شقیں ختم ہونی چاہئیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …