بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات واضح ہیں ۔ ترجمان وزارت خارجہ

پاکستان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے منگل کے روز ایک بیان میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی حکومت کے ساتھ جس نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے روابط کی برقراری کا موضوع ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔

زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے دیرپا امن کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …