جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودیہ جنگ ختم کرے ، انصار اللہ میزائلی حملے نہیں کرے گا

یمن کی عوامی تحریک انصار الله کے ترجمان نے آرامکو آئل تنصیبات پر میزائلی حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب چاہتا ہے کہ میزائلی حملے بند ہو جائیں تو اسے یمن کی جنگ کو ختم کرنا ہو گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق انصار الله  کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب کی حکومت اپنے آپ کو مظلوم دکھانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم عالمی رائے عامہ کو معلوم ہے کہ اس نے یمن پر جارحیت کی اور یمنی عوام کا محاصرہ کیا۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ میزائلی حملہ سعودی اتحاد کے حملوں اور جارحیت کا جواب ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے میزائلی یونٹ نے پیر کو ” قدس دو  ” میزائل سے شہر جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملہ کیا تھا ۔

یمن کے مکمل محاصرے  کے باوجود یمنی فوج اور رضاکار فورس کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …