بدھ , 21 اپریل 2021

اسرائیل میں ایک ہی روز ہیلی کاپٹر اور طیارہ گر کر تباہ

اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ  اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیر شبا شہر کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور کیڈٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والا انسٹرکٹر ایف سولہ اُڑانے کی تربیت دیا کرتا تھا۔ اسرائیلی ایئرفورس نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ادھر اسرائیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق نجوی کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔

حادثے کی ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم بعدازاں دوافراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …