اتوار , 18 اپریل 2021

محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات فلسطینی قوم سے غداری اور خیانت ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کو فلسطینی کاز اور اہداف کے ساتھ عرب بادشاہوں کی بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کو فلسطینی کاز اور اہداف کے ساتھ عرب بادشاہوں کی بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم کے سعودی عرب کے خفیہ دورے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کا راز فاش ہونے کے بعد عرب عوام اور جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فاش کیا تھا کہ اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو بھی موجود تھے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ عرب ممالک کے بادشاہوں کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں خیانت اور غداری تاریخ کے صفحات پر درخشاں الفاظ میں موجود رہےگی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …