بدھ , 14 اپریل 2021

امت مسلمہ سے سعودی اور صہیونی اقدامات کے خلاف جہاد کا مطالبہ

یمنی علماء نے ایک مشترکہ اجلاس میں فلسطینی اہداف کے ساتھ سعودی عرب کی خیانت اور غداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو سعودی اور صہیونی اقدامات کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی علماء نے ایک مشترکہ اجلاس میں فلسطینی اہداف کے ساتھ سعودی عرب کی خیانت اور غداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو سعودی اور صہیونی اقدامات کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔ مشترکہ اجلاس میں یمن کے شیعہ اور سنی علماء نے متفقہ طور پر مسلمانوں سے آل سعود کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمنی علماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم  عربی اور اسلامی  فرزندوں سے اسرائیل کے حامی عرب حکمرانوں کے خلاف قیام اور جہاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یمنی علماء کا کہنا ہے کہ یمن پرمسلط کردہ جنگ میں امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب، امارات اور بحرین  شامل ہیں لہذا امریکہ اور اسرائیل کے حامی عرب حکمرانوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ اسلام ، فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکام کی خیانت اور غداری آشکار ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …