جمعرات , 15 اپریل 2021

طالبان کے ہاتھوں 19 افغانی شہری اغوا

افغانستان میں طالبان نے 19 مسافروں کو صوبہ میدان وردک سے اغوا کرلیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ میں میدان وردک کے نمائندے مہدی راسخ  نے شفقنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے بدھ کے روز جلریز شہر کے علاقے سیاہ پیتاب میں 19 مسافروں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا۔ ابھی تک ان کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی طالبان نے اس ملک میں کئی بار مسافروں کو اغوا کیا اور بعض کو تو اغوا کرنے کے بعد قتل بھی کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …