جمعرات , 18 اپریل 2024

انصار اللہ نے سعودی عرب کے دفاعی سسٹم کو بھی چکما دے دیا

یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب جب تک ملک کے خلاف جنگ کرتا رہے گا اس وقت تک سعودی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔

 یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ملت یمن جارحین کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور سعودی حملوں میں جتنا اضافہ ہوگا اتنا ہی عوام کی استقامت و پائیداری بھی بڑھے گی۔

محمد علی الحوثی نے واضح کیا کہ جس میزائل نے سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا وہ سو فیصد یمنی ساخت کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی میزائل جس نے سعودی عرب کے دفاعی سسٹم کو بھی چکما دے دیا اس نے سعودی حکام کو یہ پیغام دیا ہے کہ دوبارہ امریکہ جاؤ اور نیا فضائی دفاعی نظام خریدو۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیتوں کے جواب میں پیر کو ” قدس دو ”  نوعیت کے ایک میزائل سے سعودی شہر جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ  ہی اس ملک  کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …