ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی قیدی ماہرال اخرس اسرائیلی جیل سے رہا

فلسطینی قیدی ماہر ال اخرس جنہوں نے اپنی طویل مدت بھوک ہڑتال سے صیہونی حکومت کو چیلنج کر دیا تھا، آخرکار جیل سے رہا ہو گئے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہر ال اخرس جمعرات کو جیل سے باہر نکلنے کے بعد غرب اردن پہنچے ہیں اس کے بعد وہ نابلس کے النجاح اسپتال میں  داخل کرائے جائیں گے۔

انچاس سالہ ماہرال اخرس جنین کی سیلہ الظھر کالونی کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے حکم اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی حراست کے خلاف ایک سو تین دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔ صیہونی حکومت کی عدلیہ، ال اخرس کی خراب صحت اور ان کی حراست ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی اداروں کی درخواستوں کے باوجود رہائی کی مخالفت کر رہی تھی۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونی حکام کو بارہا ماہر ال اخرس کی خراب صحت اور اس کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ اس فلسطینی قیدی نے اپنی سہ ماہی بھوک ہڑتال کے ذریعے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی من مانی گرفتاریوں کو نمایاں کر دیا ہے۔

تقریبا چار ہزار آٹھ سو فلسطینی اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …