منگل , 15 جون 2021

برازیل میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 37 افراد ہلاک

برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کابل میں پھر دھماکے، آٹھ افراد جاں بحق، شیعہ ہزارہ نشانے پر

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں …