منگل , 15 جون 2021

امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول اور مصروف ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول اور مصروف ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض تسلط پسند ممالک شامی عوام کے خلاف  یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے شام کے آوارہ وطن اور پناہگزینوں کی وطن واپسی کی کوششوں میں خلل ڈال رہے ہیں۔

تخت روانچي نے کہا کہ شامی عوام کو اس وقت عالمی حمایت کی ضرورت ہے شامی عوام کورونا وائرس سے بھی دیگر ممالک کی طرح لڑ رہے ہیں ایسی صورتحال میں امریکہ کی جانب سے شامی عوام  کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کابل میں پھر دھماکے، آٹھ افراد جاں بحق، شیعہ ہزارہ نشانے پر

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں …