منگل , 15 جون 2021

کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کے لئے انتظامات کئے جائیں ، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کےمسائل کامستقل بنیادوں پرحل ناگزیر ہے مون سون میں کراچی میں نقصانات کاسبب نالوں پرتعمیرات ہیں تجاوزات ہٹانے سےپہلےمکینوں کیلئے انتظامات کیےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سمیت وفاقی وزراء شیخ رشید، اسدعمر، فیصل واوڈا، حفیظ شیخ و دیگر نے شرکت کی۔

کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کےتحت 100 سے زائد پراجیکٹس کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے1.117 ٹریلین روپےکی لاگت سےمکمل ہوں گے، منصوبوں کو تکمیلی مراحل کےاعتبار سے 3 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔اجلاس کومنصوبوں پر اب تک کی پیشرفت سےبھی آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کےمسائل کامستقل بنیادوں پرحل ناگزیر ہے مون سون میں کراچی میں نقصانات کاسبب نالوں پرتعمیرات ہیں کراچی میں تجاوزات ہٹانے سےپہلےمکینوں کیلئےانتظامات کیےجائیں۔

وزیراعظم نے کےفور کی استعداد اور افادیت بڑھانےکیلئے سفارشات مرتب کرنے اور وزارت منصوبہ بندی کےتحت تکنیکی کمیٹی بنانےکی ہدایت کردی۔

یہ بھی دیکھیں

کابل میں پھر دھماکے، آٹھ افراد جاں بحق، شیعہ ہزارہ نشانے پر

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں …