جمعہ , 19 اپریل 2024

بن سلمان اسرائیلی صیہونیوں کے ہاتھوں بیت المقدس کی فروخت چھپ کر نہ کریں ، علامہ محمد امین شہیدی

اسلام آباد: امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان اسرائیلی صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خون ناحق کا جام پی کر بیت المقدس کو فروخت نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جاتے جاتے اسلامی دنیا کے عرب و عجم بادشاہوں سے غاصب اسرائیلی حکومت کو ہر قیمت پر قبول کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بن سلمان کو چاہئیےکہ اسرائیلی صہیونیوں کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون ناحق کےجام پی کربیت المقدس کی فروخت چھپ کر نہ کریں بلکہ عالم اسلام کی نگاھوں کے سامنے خانہ کعبہ کے صحن میں کُھل کر پمپئو اسرائیلیوں سے رنگ رلیاں اور جشن منائیں‘‘

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ڈونالڈٹرمپ جاتے جاتے اسلامی دنیا کے عرب و عجم بادشاھوں سے غاصب اسرائیلی حکومت کو ہرقیمت پر قبول کروانا چاہتا ہے ، جوبائیڈن بھی یہی چاہتا ہے عربوں کے طفیلی نوکر حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے جوتے چاٹنے والے دوٹکوں کے صحافیوں نے ابھی سے یہی لائن لینی شروع کردی ہے۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …