جمعرات , 25 اپریل 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت جنگ کے کچھ مشیروں کو فارغ کر دیا

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی پالیسی کونسل کے کئی ارکان کو نکال دیا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی وزارت جنگ سے خارجہ پالیسی کے ماہرین کی بے دخلی کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔

دفاعی پالیسی کونسل ایک ایسی ٹیم ہے جو پینٹاگون کے باہر رہتے ہوئے کام کرتی ہے اور یہ ٹیم فارن پالیسی اور انٹیلیجنس کے سابق عہدیداروں سے تشکیل پائی ہے جس کا کام امریکی وزیر جنگ کو مشورے دینا ہے۔

سی این این کے مطابق نکالے جانے والے افراد میں امریکہ کے سابق وزرائے خارجہ میڈلن البرائٹ اور ہنری کیسنجر بھی شامل ہیں۔

چند ہفتوں قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیر جنگ مارک اسپر کو برخاست کر کے انکی جگہ کریس میلر کو وزیر جنگ مقرر کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …