جمعرات , 25 اپریل 2024

خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کا دو اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ

سعودی عرب کے خونخوار اور غدار ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکہ میں نئے صدر جو بائيڈن کے اقتدار میں آنے سے قبل سعودی عرب کے دو ممتاز اور اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ فاش ہوگيا ہے۔

ابلاغ نیوز نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور غدار ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکہ میں نئے صدر جو بائيڈن کے اقتدار میں آنے سے قبل سعودی عرب کے دو ممتاز اور اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ فاش ہوگيا ہے۔

المیادین نے قریبی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خائن اور غدار ولیعہد محمد بن سلمان نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولیعہد شہزادہ محمد بن نائف کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

المیادین کے مطابق بین الاقوامی امور کے وکیل محمود رفعت نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی ولیعہد محمد بن سلمان دوشہزادوں کو پھانسی دینے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ دونوں شہزادے اس وقت قید میں ہیں۔ اور دونوں  شہزادے زندہ رہنے کی صورت میں سعودی عرب کی بادشاہت کے دعویدار ہوسکتے ہیں۔ لہذا ولیعہد محمد بن سلمان انھیں راستے سے ہٹانے کی تلاش کررہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …