پیر , 12 اپریل 2021

اسرائیل کی 10 سالہ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کو 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نےایک رپورٹ میں کہاہے کہ 2006 سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں اورناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی معیشت کو 16 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت وترقی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2007سے 2017ءتک غزہ کی پٹی کی معیشت 16 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران غزہ کی پٹی کی مقامی پیداوار میں 6 گنا خسارہ ہوا اور اس سال فلسطین کا مجموعی معاشی خسارہ 107 فی صد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 2017ء کے دوران غربت کی شرح میں 15 فی صد اضافہ ہوا جب کہ اسی سال پیداوار میں 56 فی صد کمی آئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیوں کے منفی اثرات نہ صرف مقامی آبادی اور معیشت پرمرتب ہوئے ہیں بلکہ پورے فلسطین پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …