جمعرات , 21 جنوری 2021

شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کو ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا سنگين تاوان ادا کرنا پڑے گا ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری اور یورپی یونین سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور یورپی یونین کو اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرنی چاہیے ۔

یہ بھی دیکھیں

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی حرم مطہر امام رضا(ع) پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کی شدید مذمت

مرجع تقلید جہاں تشیع آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے حرم مطہر حضرت امام رضا …