منگل , 23 اپریل 2024

اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک میں اس وائرس سے اب تک 53 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جمعہ کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 9ہزار ہوگئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے 29 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس جان لیوا وائرس سے مزید822 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد795845 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …