ہفتہ , 20 اپریل 2024

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے ممتازجوہری سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انھیں قرار واقعی سزا دینے پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں شہید فخری زادہ کی ملک کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں علمی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید فخری زادہ کو ان کی علمی صلاحیتوں اور کامیابیوں کی بنا پر شہید کیا گيا ہے۔ دشمن ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کو متوقف کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن شہید فخری کے ساتھی ، شاگرد اور دیگرایرانی ماہرین دشمن کی اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید فخری زادہ کی شہادت کو ان کی علمی صلاحیتوں اور خدمات کے پیش نظر بہترین جزا اور پاداش قراردیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں شہید کے مجرمانہ قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے اور انھیں سزا دینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: شہید فخری زادہ کی علمی کوششوں اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں شہید فخری زادہ کے اہلخانہ ، شاگردوں اور دوستوں کو تعزیت او تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …