منگل , 26 جنوری 2021

یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے

یورپین پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے۔  ان خیالات کا اظہار یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کی صورتحال 19-2018‘ کی پارلیمنٹ میں پیش کردہ رپورٹ کی منظوری کیلئے ووٹنگ کے موقع پر کیا گیا۔ جس کے حق میں 330 ووٹ آئے۔ 298 نے مخالفت کی اور 65 ارکان غیر حاضر رہے۔

اس رپورٹ میں یورپ کے کئی ممالک کی حکومتوں کی جانب سے عدالتوں کی خودمختاری اور اداروں میں اختیارات کی تقسیم کے نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے کئی ممبر ممالک میں نہ صرف شدت پسندوں بلکہ گورنمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کی جانب سے نفرت انگیز گفتگو اور نسل پرستی کا مختلف شکلوں میں اظہار ایک معمول بنتا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی حدود میں دراندازی

غاصب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی …