پیر , 18 جنوری 2021

کراچی میں پولیس نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے۔

مزید اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق 5 دہشت گرد کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے ایک بنگلے میں دہشت گردی کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں پانچوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق  ہلاک ہونے والے دہشت گرد  ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

داعش کا حل صرف زینیبون ہے

تحریر: سویرا بتول حالیہ دنوں میں داعش خراسان نے آڈیو پیغام میں مچھ میں کیے …